|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2019

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ارمان لونی کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے جب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے اس وقت تک معاشرے میں کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ۔

وفاق اور بلوچستان پر حکومتیں مسلط کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے کسی کو بھی انصاف نہیں مل رہا قرضے نہ لینے والوں نے آئی ایم ایف کے سامنے منت سماجت کر کے قرضے لے رہے ہیں موجودہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوچکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارمان لونی کی وفات پر قلعہ سیف اللہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا فرحت اللہ بابر نے ارمان لونی شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس افسر کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونا ن اہلی کی انتہا ہے ۔

اگر معاشرے میں کسی کو انصاف فراہم نہیں کرینگے تو اس طرح مزید واقعات رونما ہوں گے ارمان لونی شہید نے پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشتگردی کے حملے کے خلاف پر امن احتجاج کیا اگر آپ جمہوری معاشرے میں کسی کو انصاف فراہم نہیں کرسکیں گے تو اس سے مزید حالات خراب ہونگے وفاق میں تحریک انصاف اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت کو عوام پر مسلط کیا ہے جب تک حقیقی نمائندے حکمرانی نہیں کرینگے ۔

اس وقت تک حالات اسی طرح رہیں گے اب بھی وقت ہے کہ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف کے تقاضے فوری کرنے دیں پیپلز پارٹی اس ناروا عمل کے خلاف متاثرہ خاندان کے ساتھ اور پیپلز پارٹی ہر میدان میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہوں گے۔