کوہلو: انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجر جنرل فیاض الحسن جمعہ کو ایک روزہ دورے پرکوہلو پہنچے جہاں میوند رائفلز کی جانب سے ایف سی آڈیٹیوریم حال میں پروکار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض الحسن کا ایک روزہ دورہ کوہلو دورے کے موقع پر میوند رائفلز کی جانب سے ایف سی آڈیٹیوریم حال میں پروکار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سرکاری آفیسران‘ قبائلی رہنماؤں ‘سمیت سول سائنٹی نے شرکت کی تقریب سے آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ کوہلو میں دورے کا بہت شوق تھا آج پورا ہوگیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن آیا ہے اس میں صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ قبائلی عمائدین اور عوام کی بھی اہم رول رہا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ جہاں امن ہوگا وہاں کے لوگ ترقی اور تعلیم سے آراستہ ہوں گے تعلیم کی میدان میں ایف سی بلوچستان کا بڑا رول ہے اپنے بچوں کو تعلیم دیں ۔
انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کوہلو کی سیٹیں بڑھائیں گے کوہلو میں مہینے میں ایک بار میڈیکل کیمپ لگائیں گے جہاں اسپشلسٹ ڈاکٹر لائیں گے ان کا کہنا تھا کہ اب سوشل میڈیا کا دور ہے یہ ہمارے بچوں کے ذہن کو خراب کررہے ہیں ۔
بلوچستان میں امن آچکا ہے، آئی جی ایف سی
وقتِ اشاعت : February 16 – 2019