|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2019

مستونگ :  رکن صوبائی اسمبلی و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، خاتون رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات لانا اور ان دونوں شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات میرا وژن ہیں تعلیم و صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مستونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پرانھوں نے یونیورسٹی سب کیمپس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کاتفصیلی دورہ بھی کیااس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنماء منظور بلوچ۔نوابزادہ میر پیرارئیس خان رئیسانی۔آغاظاہر شاہ۔ملک پسندخان علیزئی۔لونگ سارنگزئی۔میرسکندرملازئی و دیگر انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی صحیح تشکیل معیار تعلیم ہی میں مضعمر ہے اس کے بغیر قوموں کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں جن قوموں نے اپنے تعلیم پر توجہ مرکوز کی آج وہ معاشرے ترقی کے منازل طے کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے معیار تعلیم کے لیئے اقدامات نہیں اٹھائے گے اس وقت تک ہمارا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس کے علاو ہ انہوں نے شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال میں بلڈ بینک اور ایکوکارڈیوگرافی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح بھی کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انھوں نے کہاکہ مستونگ کے دونوں ہسپتالوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے وہ بہت جلد وزیراعلی سے ملاقات کرینگے تاکہ یہاں کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہوسکیں ۔

انھوں نے کہاکہ صحت وتعلیم دیگر شعبوں کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار صاف پانی اور زندگی کے بنیادی سہولیات میسر ہوسکیں تعلیم و صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں اس حوالے سے وہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور بہت جلد ان شعبوں میں درپیش مسائل حل ہوجائیں گے میری کوشش ہے کہ اس ہسپتال کو جلد سے جلد CCU کی توسیع اور ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیاجائے۔

ٹیچنگ ہسپتال کے بننے سے ہمارے علاقے میں ایک تو بے روزگاری کاخاتمہ ممکن ہوگا اور دوسری جانب اچھے ڈاکٹر پیدا ہونگے۔ایک ڈاکٹر پورے علاقے کے عوام کا خدمت کرتاہے۔

انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہاکہ میں نہ ہی ہسپتال کے معاملات میں مداخلت کرونگا اور نہ ہی کسی کو سیاسی مداخلت کی اجازت دونگا۔سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہمارے ادارے تباہ ہوتے ہیں اور کارکردگی ختم ہوجاتی ہیں۔