ڈیر ہ مرادجمالی: سابق وزیراعلی رکن صوبائی اسمبلی چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ تحصیل چھتر اور فلیجی میں مینگل اور دیگر قبائل کے درمیان اراضیات کے تنازعات کے حل کے لیے تمام فریقین کو مل کر باہمی رضامندی کے ساتھ اس اہم مسئلے کو حل کیا جائے ۔
طاقت اور جنگ کے بجائے پرامن رہ کر حل کیا جا سکتا ہے میری بھر پور کوشش ہی کہ اس دیرینہ مسئلے کو قبائلی سطح پر حل کرکے پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کیا جائے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے مینگل قبائل کے رہنماؤں ڈاکٹر مٹھاخان مینگل میر در محمد مینگل اور بشیراحمد مینگل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر مٹھاخان مینگل نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو زمینوں کی کشیدگی اور ہونے والے پیش رفت کے متعلق آگاہی فراہم کی ۔
نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس اہم مسلئے پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بہت جلد اس دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیئے قبائلی سطح پر جرگہ بلائیں گے اور تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے زمینوں اور دیگر کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنا کرداد ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو چائیے کہ وہ پر امن رہ کر مسائل کو حل کریں کیونکہ لڑائی اور جھگڑے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہیں ۔
چھتر اور فلیجی کے زمینوں کے معاملے قبائلی عمائدین اور علاقائی معتبرین اور معززین سے بھی رابطے میں ہیں اور صلح مشورے کیا جا رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد کوشش کریں گے کہ زمینوں کے مسئلے کوحل کیا جائے تاکہ علاقے میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
چھتر ، زمین کے تنازعہ کے حل کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، نواب اسلم رئیسانی
وقتِ اشاعت : February 18 – 2019