لورالائی: بریگیڈئر سیکٹر نارتھ لیاقت علی ڈی پی او برکت حسین کھوسہ نے لورالائی میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں گذشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کے واقعات سے امن و امان خراب ہے ۔
ہمیں امن کے خاطر اپنے تمام تر اندرونی اختلافات کو نظر اندازکرتے ہوئے اپنی دھرتی ماں کی حفاظت اور عوام کو امن و سکون کے خاطر متحد منظم اور یکجہتی کا اعلیٰ مظاہرہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر افواج پاکستان پولیس لیویز بھی کچھ نہیں کرسکتی ہمیں بد امنی پیدا کرنے والوں کے خلاف اپنے فورسز کا ہر سطح پر ساتھ دینا چاہیئے ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں پر فخر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لورالائی کے سیاسی سماجی قبائلی اور تاجرز اپنے اردگرد میں اجنبی لوگوں پر کڑی نظر رکھیں شہر میں امن کی مکمل بحالی کیلئے جلدگرینڈجرگہ طلب کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ شہر میں تاجرزحضرات اپنے دکانوں پرسی سی ٹی وی لگائیں تاکہ ہر طرع کے جرائم پیشہ اور ملک دشمن افراد کی بر وقت نشاندہی کی جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں رجسٹرڈ دکانداروں کی تعداد ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ ہے اپ پولیس کواسلحہ لائسنس کیلئے درخواستیں دیں ہم حکومت سے سفارش کرینگے کہ وہ اپکے لیئے قانونی لا ئیسنس بنوائے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام لوکل دکانداران اپنی جائیداد دیتے ہوئے کرایہ دار سے قومی شناختی کارڈ کی کاپی ضرور لیں انہوں نے کہا کہ ہما ری بھی اولین کوشش ہے کہ حکومت اور فوج ملکر شہر میں سی سی ٹی وی لگائیں انہوں نے کہا کہ شہر کو لاقانونیت کے حوالے کسی صورت نہیں ہونے دینگے ۔
انہوں نے کہا کہ پانچ مارچ کو لورالائی میں سپورٹس فیسٹیول کا اغا ز کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ لورالائی کے بے روزگاروں کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا پروگرام بھی شروع کیا جائیگا اور پانچ مارچ کو اس حوالے سے ان نوجوانوں سے ملاقات بھی کی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ ہونہار بچوں کو پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں کے وزٹ کرائے جائینگے انہوں نے کہا کہ ایف ایس سی پاس نوجوانوں کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں کمیشن افیسر بھرتی کیلئے انھیں ہر ممکن ٹیویشن کی سہولت فراہم کی جائیگی
لورالائی میں امن کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے ، بریگیڈیئر لیاقت علی
وقتِ اشاعت : February 18 – 2019