کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ ڈاکٹر ذوالفقار علی (HMC/B-19)کو بد انتظامی کے باعث فوری طور پر معطل کردیاہے یہ اقدام ڈاکٹرز اور عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر اٹھایا گیاہے ۔
محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار علی کے پاس ٹراما سینٹر کا عارضی چارج تھا انکی جگہ ایم ایس سنڈیمن پرونشل ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلیم ابڑوکو منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج تفویض کیاگیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو معطل کردیا
وقتِ اشاعت : February 21 – 2019