|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2014

ڈی جی خان: کوٹ چٹھہ کے علاقے میں تیز رفتار مسافر بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ کوٹ چٹھہ کے بس اسٹاپ پر کھڑے مسافر اپنی منزل مقصود پر جانے کے لئے سواری کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی دوران دور سے آنے والی ایک تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر ان پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔