تربت : میرانی ڈیم میں پانی 239لیول تک پہنچ گیا،مذید پانی آیا تو244تک پہنچ جائے گا، اسپل وے سے پانی کے اخراج میں5فٹ باقی ،محکمہ ایری گیشن کے ایس ای مکران سرکل انجینئر سمیع اللہ بلوچ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد کیچ کور میں اونچے درجے اورنہنگ میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث میرانی ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ۔
میرانی ڈیم جو گزشتہ کئی سالوں کی خشک سالی کے بعد ڈیڈلیول تک پہنچ چکاتھا اب 239لیول تک پانی پہنچ چکاہے ۔ اگر کیچ کور میں پانی مذید آیا تو پانی کی سطح 244لیول تک پہنچ جائے گا جس کے بعد اسپل وے سے پانی کااخراج ہوجائے گا۔
ایری گیشن ذرائع کے مطابق میرانی ڈیم اسٹوریج 2لاکھ 7ہزار 196ایکڑ فٹ تک پہنچ گیاہے ، امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ آئندہ ایک دوروزمیں میرانی ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلندہوگا۔
میرانی ڈیم میں پانی کی سطح 239تک پہنچ گئی
وقتِ اشاعت : February 22 – 2019