|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی میں مشاورت کے بغیر کوئٹہ ڈویژن کی کمیٹی کے قیام کے خلاف اور مشیروں کو برطر ف کر نے کے لیے کارکنوں نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ،گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میں ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت رابطہ سیکرٹری فتح جمالی کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ملک خدابخش لانگو، ساجد سنجرانی ودیگر کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی صدر آئین کے مطابق پارٹی کو چلائیں پارٹی کے صدر نے کوئٹہ ڈویژن کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہے اور اس کا قیام بغیر مشاورت کے عمل میں لایا گیا جس کے لیے مشاورتی کمیٹی پہلے سے موجود ہیں اور اس کام میں دو مشیر پیش پیش ہیں جنہیں فوری طور پر برطرف کیا جائے ہم اراکین اسمبلی نہیں ہے جو چاہیں گے کہ حکومت گرا دیا جائے ہم ورکرز ہیں اور آئین کی بات کرتے ہیں اور اسکی پاسداری ہم پر فرض ہے ہمارا صر ف یہ مطالبہ ہے کہ عظیم کاکڑ اور بلال کاکڑ کو برطرف کیا جائے ۔

اس موقع پر پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے باہر آکر احتجاجی ورکرز کے ساتھ مذاکرات کیے لیکن مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ مشیروں کو برطرف کیا جائے انہوں نے کہا اگر طالبات تسلیم نہ ہوئے تو ورکرز دھرنا دینے پر مجبور ہوجائینگے۔