|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2019

گوادر :  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے میر ین افےئرز کا اسلام آبا د میں اجلاس۔ رکن قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھو تانی نے ایسٹ بے ایکسپر یس کی تعمیر کے منصوبے میں گوادرکے مقامی ما ہی گیروں کامسئلہ کمیٹی میں پیش کر دیا۔

وفاقی وزیر میر ین افےئرز نے گزرگاہوں اور گودی کی تعمیر کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے میر ین افےئر ز کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اجلا س میں میر ین افےئرز کے امور کے علاوہ رکن قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثرہونے والے مقامی ماہی گیروں کامسلہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایکسپر یس وے کی تعمیر سے گوادر کے مقامی گیروں کو سمندر تک رسائی اور ماہی گیری میں مشکلات در پیش اور روزگا ر متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے کمیٹی کی توسط سے گوادرکے مشرقی ساحل پر ایکسپر یس وے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مقامی ماہی گیروں کی منشاء کے مطابق گزرگاہوں اور گودی کی تعمیر پر زور دیا جس پر کمیٹی کے دیگر اراکین نے ایم این اے کی موقف کی تائید بھی کی۔

جبکہ وزیر برائے میر ین افےئرز علی زیدی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں چائینز کمپنی اور چینی سفیر سے رابط کیا ہے جس پر دونوں نے مقامی ماہی گیروں کے مطالبات کے عین مطابق گزرگاہوں اور گودی کی تعمیر کی یقین دہانی کی ہے ۔ وفاقی حکومت مقامی ماہی گیروں کے روزگار اور بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے۔ 

ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے کمیٹی کے تمام اراکین کی جانب سے گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے حوالے سے ان کے موقف کی تائید پر ان کا شکر یہ اداکیا۔