تربت: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سنیئرنائب صدر سابق وزیراطلاعات وہائر ایجوکیشن میر ظہور احمدبلیدی، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشیددشتی اور صوبائی مشیرفشریز حاجی اکبر آسکانی نے بی این پی مینگل تحصیل تمپ کے سنیئرنائب صدر، سابق ضلعی سنیئرنائب صدر،سابق مرکزی کونسلر وسابق آرگنائزر تمپ مسعود ابراہیم جلیس کو بی این پی سے مستعفی ہوکر بی اے پی کی حمایت کرنے پر ان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بی اے پی بہت کم اورمختصر وقت میں بلوچستان بھرمیں پزیرائی حاصل کرتی جارہی ہے ،مکران کے عوام نام نہاد قوم پرستوں کی مکروہ چالوں کو پہچان چکے ہیں ۔
قوم پرستی کے لبادے میں مفادپرستی کی سیاست کو عوام نے مستردکردیاہے ، مسعود ابراہیم جلیس کااستعفیٰ سیاسی کارکنوں کی بالغ نظری اور سیاسی شعور کی عکاس ہے ، بی اے پی کی حمایت پر ہم ان کے شکرگزارہیں اور سیاسی کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی جدوجہد میں جام میرکمال خان کے ہاتھ مضبوط کریں اوربی اے پی کے کاروان کاحصہ بنیں ۔
سیاسی کارکنان بلوچستان کی ترقی مین حکومت کا ساتھ دیں، ظہور بلیدی
وقتِ اشاعت : February 23 – 2019