|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2019

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے کہا ہے کچھ عناصر بلوچستان عوامی پارٹی میں اپنے ذاتی ایجنڈے کے تحت پھوٹ ڈلوانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

واضح کرنا چاہتاہوں کہ ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحقیقات اور کاروائی کی جائیگی ، صوبائی حکومت بارش سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن کر رہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچستان عوامی پارٹی میں اپنا ایجنڈا لیکر گھس گئے ہیں یہ لوگ ماضی میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں میں رہے اور وہاں بھی انہوں نے ایسی ہی حرکتیں کی ہیں ،ایسے عناصر ہر سیاسی جماعت میں گھستے ہیں ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے فیصلوں کے خلاف احتجاج در اصل بلیک میلنگ ہے کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ایسا کرکے اسپیشل اسسٹنٹ یا کوارڈینیٹر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن یہ انکی خام خیالی ہے ہم کسی کی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ڈسپلن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ مجھ معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں کی سربراہی میں احتجاج ہوا انکے خلاف بھی نیب کیس چل رہا ہے ۔

ایسے لوگوں کے خلاف پارٹی کے قانون کے مطابق ایکشن لیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے ،ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج ،ایف سی ملکر کام کر رہی ہیں جلد ہی ریلیف آپریشن مکمل کر لیا جائیگا 

One Response to “کچھ لوگ اپنا ایجنڈا لیکر پارٹی میں گھس گئے ہیں ، اسپیشل اسسٹنٹ بننے کی انکی کوششیں کامیاب نہیں ہونگے ،جام کمال”

  1. Fazal Khan Barech

    قبائلی و سماجی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما فضل خان بڑیچ ھم ورکرز نے یہ احتجاج کسی کے کہنے پر نہیں کیا بلکہ پارٹی کے آئین کے تحفظ کیلئے کیا ھے غیر آئینی اقدامات کئیے جا رھے ھیں جن پہ ورکرز کو تحفظات ہیں

Comments are closed.