کوئٹہ: محکمہ تعلیم کے 59 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کر دیا گیا جبکہ100 اساتذہ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری تفصیلات کے مطابق بدھ کو سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیب لہڑی کے زیر صدارت انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد افضل سمیت اعلی افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں غیر حاضر استاتذہ کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت محکمہ تعلیم کے 59 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کر دیا گیا جبکہ100 اساتذہ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے گئے جبکہ ضلع قلعہ عبداللہ کے 41 اساتذہ کو جعلسازی کے الزام میں فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیب لہڑی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا جبکہ کسی کے ساتھ بھی کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی
کوئٹہ ، محکمہ تعلیم کے 59غیر حاضر اساتذہ معطل
وقتِ اشاعت : February 28 – 2019