اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین بین الصوبائی امور آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں کے نقصانات کا بلوچوں سے زیادہ اندازہ کسی کو نہیں خطے میں عدم مداخلت کی پالیسی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
بھارتی پائلٹ کی رہائی سے بین الاقوامی سطح پر مثبت پیغام جائیگا پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے آ رہے تھے مگر فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہیں پہنچ سکے ۔
انہو ں نے کہا کہ جنگوں سے غربت ‘ افلاس ‘ جہالت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جنگیں مسائل کا حل نہیں جنگوں سے معاملات ابتری کی جانب جاتے ہیں امن اور ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی ممالک میں جنگی صورتحال سے پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی اپنا کر عدم مداخلت کی پالیسی کو پروان چڑھائی جائے آج میں یہ بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ وزیر خارجہ نے جس طرح معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے آگے بڑھا رہے ہیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ ہم امن چاہتے ہیں امن ہی خطے کے مفاد میں ہے آج ہم پر اور بھارت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ خطے میں جو کروڑوں لوگوں غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں ان کو غربت سے نکالنے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی ‘ تعلیمی ‘ صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر کام کریں ۔
بی این پی انتہاء پسندی ‘ جنگ و جدل کی مخالف رہی ہے ہمیں ہمسایہ ممالک سے مثبت روابط رکھنے کی ضرورت ہے ہم ماضی کی پالیسیوں سے اجتناب کرتے ہوئے انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں ۔
بھارتی پائلٹ کی رہائی سے عالمی سطح پر مثبت پیغام جائے گا، آغا حسن بلوچ
وقتِ اشاعت : March 2 – 2019