|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2019

 لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم نے لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے پر گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مہوش نامی لڑکی نے درخواست دی کہ نصیر شاہ نامی ایک نوجوان اسے بلیک میل کر رہا ہے، نصیر شاہ کے ساتھ اس کی فیس بک پر دوستی ہوئی مگر وہ دوستی کے بجائے شادی پر اصرار کررہا ہے۔ شادی سے انکار پر اس نے میری کچھ تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے۔

مہوش کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ نصیر شاہ یونان میں ہے اور واپس لاہور آرہا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے واپس آتے ہی اس کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے لڑکی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کرلی۔

تفتیش کے دوران ملزم نصیر شاہ نے بتایا کہ مہوش نے شادی کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے بٹورے، پیسے لینے کے بعد مہوش نے ناصرف شادی سے انکار کر دیا بلکہ مزید پیسوں کا مطالبہ کیا، میں مہوش کے کہنے پر یونان میں خود پیش ہو کر ڈی پی پورٹ ہوا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایک سال قبل غیر قانونی طریقے سے یونان پہنچا تھا، ملزم کے بیان اور اس سے برآمد ہونے والی نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔