|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2019

راولپنڈی: پاک فوج کا بلوچستان میں بارش اور برفباری سے متاثر ہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، آرمی کے ہیلی کاپٹر ز سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کے جوانوں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ آرمی کے ہیلی کاپٹر ز سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔ مکران ، لبسیلہ اوسر برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ 

لسبیلہ اور دریجی اور قلعہ عبداللہ سے ڈیڑہ ہزار خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ 3ہزار متاثرہ خاندانوں کو راشن فرام کیاگیا ہے۔ آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس متاثرہ علاقوں مین بھی امداد پہنچا رہے ہیں۔ کھوجک یاس ، لک یاس اور نشیلا باغ میں پھنسی گاڑیوں کونکال لیا گیا ہے۔