ڈیرہ مراد جمالی : ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ شہر کو پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر بھاگ سے کوئٹہ کیلئے لانگ مارچ چوتھے روز میں داخل ہوگئی شرکاء لانگ مارچ کے پاؤ ں میں چھالے پڑنے کے باوجود سفر جاری لیکن کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا ۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکڑعبدالحئی بلوچ لانگ مارچ میں شامل ہوگئے بھاگ شہر کے حقیقی سیاسی نمائندے منظر سے غائب تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ شہرکی عوام پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان نے سوموٹو لیا تھا ۔
لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے بھاگ کی عوام کو پینے کا پانی فراہم نہ ہونے کی وجہ سے وفا بلوچ اور نور احمد جاموٹ کی سربراہ میں بھاگ شہر کے سینکڑوں افراد نے حکومت بلوچستان سے احتجاج نوٹ کرانے پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے یکم مارچ سے بھاگ سے کوئٹہ کیلئے پیدل لانگ مارچ شروع کیا پیدل لانگ مارچ چوتھے روز میں داخل ہوگئی شرکاء لانگ مارچ مسلسل پیدل چلنے سے ان کے پاؤ ں میں چھالے پڑنے کے باوجود سفر جاری ہے ۔
لیکن کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا جبکہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکڑعبدالحئی بلوچ لانگ مارچ میں شامل ہوگئے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکڑعبدالحئی بلوچ نے کہاکہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ملک کی سب سے بڑی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کے سوموٹو نوٹس لینے کے باوجود بھاگ کی عوام کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا ہے۔
بھاگ کی عوام کے جذبے قابل ستائش ہیں اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں پیدل لانگ مارچ حکمرانوں کے ایوانوں میں بھاگ کی عوام کو پانی دو پانی دو کے نعروں سے گونج اٹھے گی اور کہاکہ پیدل لانگ مارچ کرنے والے شرکاء کے پاؤں چھالوں سے شل ہوچکے ہیں ۔
لیکن بلوچستان کی حکومت کا کوئی نمائندہ مذکرات کرنے کیلئے پہنچ نہیں سکاہے اور کہاکہ بھاگ کی عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کیلئے ہمیشہ ووٹ کی طاقت پر حکمرانی کرنے والوں کو ووٹ کی پرچی سے بے دخل کرنا ہوگا جہنوں نے کئی سالوں سے عوام کو پینے کا پانی تک فراہم نہیں کیا ہے ۔
بھاگ شہر میں پانی فراہمی کیلئے شہریوں کا لانگ مارچ جاری ، شرکاء کے پاؤں میں چھالے پڑگئے
وقتِ اشاعت : March 5 – 2019