لاہور: ہیکرز نے بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس ہیک کرلئے۔
بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس کو ہیکرز نے ہیک کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیک کئے گئے اکاؤنٹس میں بڑے اکاؤنٹس ہولڈرز کا ڈیٹا موجود ہے جب کہ وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے قرضے لئے یا معاف کرائے ہیں۔
دوسری جانب آپریشنل ہیڈ پنجاب بینک اعجاز قریشی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ہیکنگ کا معاملہ تشویش ناک نہیں اور اس سے کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو خطرہ بھی نہیں ہے، صرف کچھ کاغذات گم ہوئے ہیں جن کی انکوائری ہورہی ہے، اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو نامعلوم کال آئے تو وہ اپنی تفصیلات فراہم نہ کرے۔