کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس ملک میں جو بھی پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے آج تک مہنگائی اور بے روزگاری سے تڑپتی ہوئی قوم کی حق میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں یہ شرمناک بل چند گھنٹوں میں پاس ہوا ہے جو بھی مراعات ،بونس تنخواہیں بڑی ہیں یہ سب کے سب پارلیمنٹیرین کیلئے ہیں یہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں جو بھی پارلیمنٹ آئی ہے قانون سازی میں ایک غریب کیلئے بھی نہیں بنا اور یہ قانون مہنگائی اور بے روزگار سے تڑپتی ہوئی قوم کی حق میں کوئی قانون سازی نہیں ہو ئی جوبھی مراعات بونس تنخواہیں ۔
بڑی ہیں یہ سب کے سب پارلیمنٹ والوں کیلئے ہیں یہ شرمناک بل چند گھنٹوں میں پاس ہوا ہے اس بل سے پاکستان کے ایک بھی شہری کی آنکھوں میں خوشی نہیں آئی ہے اس ملک کے ساتھ مزاق بنا یا ہوا ہے جس حالات میں اس ملک میں لوگ زندہ ہیں ان پر شاباش ہے اس ملک میں کھانا ملنا بہت مشکل ہے قانون سازی صرف طاقتور کیلئے بنا ہے ۔
پارلیمنٹ میں غریب کیلئے آج تک کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ،علی احمدکرد
وقتِ اشاعت : March 16 – 2019