|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2019

گوادر :  گوادر کے لاکپ سے فرار قیدیوں کا ڈراپ سین ختم نہ ہوسکا۔چار قیدی تاحال قانون کی گرفت سے باہر ۔ قید یوں کی تلاش جاری ہے بہت جلد پکڑ ے جائینگے ۔ فرار قیدیوں کو پناہ دینے کے الزا م میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔ پو لیس ذرائع۔ 

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل گوادر کے حوالات سے فرار ہونے والے قیدیوں کے واقعہ کا ڈراب سین اپنے اختتام کو نہیں پہنچا ہے گزشتہ دو دنوں میں پو لیس فرار ہونے والے 10قید یوں میں سے اب تک 6قید یوں کو پکڑنے میں کا میا ب ہوسکی ہے جبکہ چار قیدی اب تک فرار بتائے جاتے ہیں جن کی تلاش کے لےئے کار وائیاں جاری ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی فرار قید یوں کو بہت جلد پکڑ ا جائے گا تاہم پولیس نے متعدد قید یوں کو حوالات سے فرار ہونے کے بعد ان کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔