|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2019

کوئٹہ : وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش موسم سرد ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین ‘ ژوب ‘ قلعہ سیف اللہ ‘ زیارت ‘ قلات اور مستونگ میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے وادی کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

کوئٹہ اور قلات کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ پنجگور اور خضدار میں 13،نوکنڈی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ تربت اور پسنی میں 17،سبی میں 19ڈگری سینٹی گریڈگوادر اور جیونی میں 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ۔