اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہو گیا، تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
سردار یار محمد رند بلوچستان سے متعلق وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم سے متعلقہ امُور دیکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے یار محمد رند کو معاون خصوصی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
یار محمد رند کی تعیناتی کا اطلاق 20 مارچ سے ہو گا۔ یار محمد رند کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد دس اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد تینتالیس ہو گئی ہے۔