۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2019

کوئٹہ: خاران اور نصیرآباد میں غیرت کے نام پر قتل کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیاگیا۔ 

تفصیل کے مطابق خاران کے علاقے گواش سے خاتون اور ایک مرد کی لاش لائی گئی جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا۔ مقتول کی شناخت نوشکی کے رہائشی پچیس سالہ شاہ نواز اور مسماۃ (ع) کے نام سے ہوئی۔ بتایا جارہا ہے کہ واقعہ میں خاتون کے رشتہ دار بھی ملوث ہیں جنہوں نے دوہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر کی۔

ادھر نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں بھی خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم گل حسن نے کی جو مقتولہ کا والد بتایا جاتا ہے۔