کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان سے خواتین اور بچے سمیت چار افراد کو اغواء کرلیا ۔
پولیس کے مطابق بارکھان کے علاقے موضع ڈبلہ علاقہ سوئمن کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے چار افراد کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا۔ مغویوں میں ایک مرد، دو خواتین اور چار سالہ بچہ شامل ہیں۔ اغواء کی وجہ رشتے کا تنازع بتایا جاتاہے۔
مغویوں کے رشتہ داروں میں سے ایک شخص نے کچھ عرصہ قبل اغواء کاروں کی رشتہ دار خاتون سے پسند کی شادی کی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں میں امیر حمزہ کو بازیاب کرالیا گیا ہے باقی مغویوں کی بازیابی کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
بارکھان ، خواتین سمیت چار افراد کو اغواء کر لیا گیا
وقتِ اشاعت : March 29 – 2019