کوئٹہ: بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اجلاس آج طلب،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بائیکاٹ کے آپشن سمیت دیگر امور پر غور کیاجائیگا۔
بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی پی ایل اے کی مرکزی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے اجلاس میں بی پی ایل اے کی ایک سالہ کارکردگی، آئندہ لائحہ عمل کی منظوری اور اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ایف اے۔ ایف ایس سی امتحانات میں بائیکاٹ کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔
اس حوالے سے بی پی ایل اے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے پروفیسرز اور لیکچررز کے وقار کے حوالے سے بی پی ایل ایکوئی بھی کمپرومائز نہیں کر سکتی مطالبات تسلیم اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کالج اساتذہ کے چھوٹے بڑے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں بصورت دیگر بی پی ایل اے ہر سطح پر پرامن جمہوری اور آئینی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
بی پی ایل اے کا اجلاس طلب ، انٹر میڈیٹ امتحانات کے بائیکاٹ پر غور کیا جائے گا
وقتِ اشاعت : April 6 – 2019