|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2019

چمن : چمن بائی پاس روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل لاش ورثاء کی جانب سے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے رکھ کر احتجاج ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی کی قاتلوں کی گرفتاری کایقین دہانی پر ورثاء نے لاش دفنادیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق چمن بائی پاس روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان عزیز اللہ ولد سات ملوک شدید زخمی ہوگیا جس کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال چمن منتقل کردیاگیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس پر لواحقین نے جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر مولانا عبدالخالق خادم ،تحصیل ترجمان حافظ عزیز اللہ عزیزی ،قاری نعمت اللہ اوردیگر تحریک نوجوانا ن پاکستان کے ضلعی صدر نصیب اللہ نوری ،مولاداد نورزئی ،موسیٰ جان نورزئی اوردیگرنے سول ہسپتال چمن شعبہ حادثات کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا ۔

جس پر ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ،تحصیلدار بہادر خان بنگلزئی نے لواحقین سے مذاکرات کئے اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ قاتلوں کو بہت جلد گرفتارکیاجائے گا کیونکہ جب سے میں نے چارج سنبھالاہے ہم ضلعی انتظامیہ نے لیویز فورس کی مدد سے کئی قتل کے واردات کرنے والوں قاتلوں کو گرفتار کرچکے ہیں جس میں کئی اغواء کرنے کی سوچنے والوں کو بھی گرفتارکرچکے جنہوں نے ایک گھرانے کو صرف دھمکیاں دی تھی ۔

ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے لواحقین کو کہاکہ انشاء اللہ بہت جلد قاتل گرفتارہونگے اور اس کیلئے ہم نے لیویز فورس کی پور ی ٹیم کو لگارکھی ہے جوانشاء اللہ اس میں کامیابی حاصل کرکے قاتلوں کو منظرعام پر لائے گے ضلع قلعہ عبداللہ میں امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کو کبھی برداشت نہیں کروں گا اور قاتلوں کوگرفتارکر کے قرار واقعی سزاد ی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج کو ختم کرکے لاش کو دفنانے کیلئے لے گئے اور احتجاج ختم کردیا ۔