|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2019

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس کے تحت رورل، سٹی اورانڈسٹریل ایریا کے 250 سے زائد گھروں، ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی قومی شناختی دستاویزات کی تصدیق کی گئی جب کہ 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں 27 افغان شہری بھی شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے خفیہ مقام پر تفیش کی جارہی ہے۔