|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2019

ژوب: صوبائی اسمبلی میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر ثنا بلوچ نے ژوب قومی جرگہ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب قومی جرگہ اور بی این پی پارٹی کا سوچ اور موقف ایک ہے ژوب قومی جرگہ کے تمام مطالبات برحق ہیں بی این پی ژوب قومی جرگہ کی حمایت ہر فورم پر کرینگے۔

اور صوبائی اسمبلی میں اواز اٹھاونگا انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ علامتی بھوک ہڑتال 78ویں روز میں داخل ہوا ہے لیکن ابھی تک ضلعی انتظامیہ اور صوبائی ایم پی اے کی جانب سے کوئی مزاکرات اور کیمپ کا دورہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے ژوب قومی جرگہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ژوب قومی جرگہ کے چیرمین اخترشاہ مندوخیل نے رکن اسمبلی اور بی این پی پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندوں کو اگاہ کرکے پانچ نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے ہم اپنے مطالبات پر قائم ہے اور ژوب قومی جرگہ سخت ترین احتجاج کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔