|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے کامریڈ تاج بلوچ کی قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ کے لیے سیاسی سماجی شخصیات نے لانگ مارچ شروع کردی سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے رخصت کیا ۔

اس موقع پر کامریڈ تاج بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کئی سالوں سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کی عوام کو مالکان حقوق تک نہیں دیئے گئے ہیں ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود بائی پاس تک نہیں ہے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔

عوام کے پاس سر چھپانے کے لیے گھر نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت لاکھوں گھر تعمیر کرنے پر عوام کو بیووف بنا رہی ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ریلوے حکام کئی سالوں سے آباد غریبوں کے گھر گرانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ ہر دو گھنٹوں بعد دو گھنٹوں کی بجلی کی لوڈ شینڈنگ نے زراعت کاروبار تباہ ہوچکا ہے ۔

عوام نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ منتخب عوامی نمائندے کرپشن کو فروغ دینے پر لگے ہوئے ہیں اور مخالفین کے تبادلوں کی سیاست کر رہے ہیں اور کہاکہ عوامی مسائل کے حل تک لانگ مارچ جاری رہے گی۔