تربت: تربت میں ڈینگی وائرس بے قابو، ایک دن میں صرف سول ہسپتال میں 30کیس ریکارڈ۔ ضلع کیچ میں گزشتہ مہینے ڈنگی وائرس پھیلنے کے بعد اب تک سینکڑوں کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے تدارک میں اٹھائے گئے ۔
تمام اقدامات اپنی جگہ مگر شہر اور نواحی علاقوں میں ہر روز کیسز کی تعداز بڑھتی جارہی ہے۔منگل کو صرف ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ڈینگی کے30کیس رجسٹرڈ ہوئے، ہسپتال کے شعبہ لیبارٹری کے ایک اہلکار مطابق پرائیوٹ ہسپتالوں کے علاوہ صرف سول ہسپتال میں روزانہ اوسطا 4سے6کیس رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور منگل کوصرف ہسپتال کے اوپی ڈی کے دورانیہ میں 30کیس ایسے ہم نے ریکارڈ کیئے جن کے مریضوں میں ڈینگی وائرس پازیٹو آیاان کے مطابق سٹی کے حدود میں ہر علاقے سے کیسز آرہے ہیں البتہ سنگانی سر سے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ ضلع کیچ بالخصوص تربت سٹی میں ڈینگی وائرس گزشتہ مہینے پھیلنا شروع ہواتھا جس کے نتیجے میں گزشتہ مہینے کے آخر تک 150کیس سامنے آئے جبکہ ان میں تین اموات بھی شامل تھے ۔
رواں مہینے سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد مذید بڑھ گئی ہے جو تشویشناک امر ہے کیوں کہ شہر میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اسپرے کررہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈور ٹو ڈور ٹیمیں بھی اسپرے مہم کا حصہ ہیں مگر اس کے باوجود مرض میں کمی آنے کے بجائے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
تربت ، ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا مزید 30کیسز ریکارڈ
وقتِ اشاعت : April 9 – 2019