|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالی نے قیمتی پتھروں سمیت قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہے، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں مقامی وسائل سے برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں 3 سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاون خصوصی ہارون اختر اور ان کی ٹیم کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام میں شفافیت کے عنصر کو اہمیت دی جائے۔

وزیرِاعظم نے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ذمے داری وزارت منصوبہ بندی کو سونپ دی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی جلد جامع لائحہ عمل مرتب کرکے وزیرِاعظم کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور کان کنی کے جدید طریقوں کو رائج کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *