کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے پشتون آباد کے علاقے خوشحال روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے بیکری کی مصنوعات بنانے والی تین فیکٹریوں کو صحت وصفائی کی ابتر صورتحال اور غیرمعیاری اجزاء کی بناء پر سیل کردیا۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کی ہدایت پر اتھارٹی کی ٹیم نے منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ فیکٹریوں اور بیکری مصنوعات تیار کرنے والے کارخانوں پر چھاپے مارے، پشتون آباد میں تین غیر رجسٹرڈ کارخانوں میں پائے جانے والی مصنوعات مضر صحت اور ملازمین گندے کپڑوں میں پائے گئے جس کی بناء پر فوری طور پر کاروائی کرکے تینوں فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔
ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مضر صحت اشیاء خوردونوش تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رکھی جائے گی۔
کوئٹہ ,فوڈ اتھارٹی نے تین فیکٹریوں کو سیل کردیا
وقتِ اشاعت : April 10 – 2019