|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2019

 کراچی: گلبائی پل پرآئل ٹینکرالٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اورآگ نے مزید گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 کراچی میں گلبائی پل پرآئل ٹینکرالٹ گیا جس کے بعد ٹینکرمیں آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے  آگ نے  لنڈے کے چار گوداموں اورپُل کے نیچے کھڑی این آئی سی وی ڈی کی وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کا دھواں کئی کلومیٹر دور تک دیکھا گیا۔

لگنے والی آگ پردو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ ریسکیو کاروائی میں کے ایم سی، کے پی ٹی اور پاک بحریہ سمیت دیگر اداروں کے فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ پرقابوپالیا گیا ہے تاہم قریبی موجود کپڑے کے گودام میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔ ٹینکرڈیزل لے کر شیرشاہ سے نیٹی جیٹی جارہا تھا کہ کنٹینر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گیا۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر دو حصوں میں ٹوٹ گیا جب کہ دونوں ڈرائیورموقع سے فرارہوگئے۔