کوئٹہ : ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احمدعلی کہزاد نے کہا ہے کہ د ھرنے کے شرکا سے مینڈیٹ اور شرائط پر تفصیلی بات ہوئی دھرنے کے شرکاء نے ہمارے منتخب نمائندوں کو آئندہ کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا ہے دھرنے کے شرکا کی شرائط پیش کی جائے گی ۔
پارٹی قیادت مینڈیٹ اور شرائط پر غور کرنے کے بعد اپنا فیصلہ دے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے دھرنے کے شرکاء کے آمد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہزار ہ ڈیمو کریٹک پارٹی بلوچستان اورکوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کرتی ہے دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب ومسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ افرا تفری پھیلا نا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکا سے مینڈیٹ اور شرائط پر تفصیلی بات ہوئی دھرنے کے شرکا نے ہمارے منتخب نمائندوں کو آئندہ کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا ہے اراکین اسمبلی عبدالخالق ہزارہ اور قادر نائل آئندہ کی ذمہ داری کیسے لے سکتے ہیں ۔
پارٹی قیادت کے سامنے دھرنے کے شرکا کی شرائط پیش کی جائے گی پارٹی قیادت مینڈیٹ اور شرائط پر غور کرنے کے بعد اپنا فیصلہ دے گی انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔
دھرنا شرکاء نے مذاکرات کے اختیار ایچ ڈی پی کو دیدیئے
وقتِ اشاعت : April 14 – 2019