پاکستان نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
برازیل کے شہر ساو پاؤلو میں 3 روزہ آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں 30 ممالک شریک ہوے۔ 105 کلو گرام میں پاکستان کے گوجرانوالہ کے رحمان رضا نے پہلی پوزیشن پاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اسی کلو گرام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان عقیل نے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملکی پرچم بلند کیا۔ 90 کلوگرام کلاس میں گوجرانوالہ کے عاصم قیوم نے برانز میڈل لیا۔
انٹر نیشنل ویٹ لئفتر عقیل بٹ کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے شاندار پرفارمنس دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستان کی تین رکنی ٹیم منگل کو وطن لوٹے گی جس کے لیے شاندار استقبال کیا جاے گا۔