خضدار: ماہ رمضان کی آمد میں دوہفتے رہ گئے ہیں یوٹیلیٹی اسٹور ز میں اشیا خوردونوش ناپید ،ضلع خضدار کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز میں نہ چینی ہے ،نہ دالیں ،کوکنگ آئل بھی نایاب ،مشروبات بھی دستیاب نہیں عوام بازار سے مہنگے داموں اشیاء خردونوش خریدنے پر مجبور ،رمضان میں غریب روزہ داروں کے لئے حکومت پیکج بھی یوٹیلیٹی اسٹور میں تا حال دستیاب نہیں ،حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا ضروریہ کو یقینی بنائے عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق خضدار ریجن میں آنے والے علاقوں خضدار شہر ،کرخ ،پنجگور ،سوراب اور قلات کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا خوردوش ناپید خصوصا ماہ رمضان میں جن اشیا خوردونوش ضرورت ہوتی ہے وہ تمام نا یاب ہو گئے ہیں ۔
اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز میں چینی ،تمام اقسام کی دالیں ،کوکینگ آئیل ،مشروبات ،کولڈرنکس ،صابن ،سرف وغیرہ دستیاب نہیں ذرائع کے مطابق اشیا ء خوردوش کی عدم دستیابی کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ سے معلومات حاصل کی گئیں تو ان کا موقف تھا کہ صوبائی ہیڈ کوارٹر سے سامان کی ترسیل نہیں ہو رہی رمضان سے قبل اشیا خوردونوش کی قلت پر قابو پالیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں آنے والے صارفین کرتے ہیں اگررمضان شریف کے لئے یہاں یوٹیلٹی اسٹورز میں میں اشیا خوردونوش کی قلت ہوگی تو صارفین مشکلات کا شکار ہونگے اگر یہی صورتحال رہی تو وزیر اعظم کی جانب سے جو رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اس پر یوٹیلیٹی اسٹورز عمل کرنے سے قاصر ہونگے جس کی وجہ سے شہر میں روزہ دار مہنگے داموں اشیاء خورد و نوش خریدنے پر مجبور ہونگے ۔
دریں اثناء خضدار کے سیاسی و سماجی حلقوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء خورد و نوش کی قلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر حقیقت میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا یوٹیلیٹی اسٹورز کے زریعے عوام کو اشیاء خورد ونوش کے لئے مارکیٹ کی نسبت تھوڑی بہت سستی جو اشیاء مل رہی تھیں اب وہ بھی بند ہو گئی ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں ضرورت کی اشیاء خصوصا چینی ، چاول ،دالیں ،مصالحہ جات ،کوکنگ آئل ،مشروبات ،کولڈرنکس و غیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں عوامی نمائندے بھی اس حوالے سے کوئی کردار ادا کریں ۔
خضدار ،رمضان کی آمد کیساتھ ہی یوٹیلٹی سٹورز خالی
وقتِ اشاعت : April 21 – 2019