کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع گوادر میں پیش آنیوالے ٹریفک حادثے میں دو خواتین اور ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق 18 افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر میں دشت ندی زاران کے مقام پر گوادر سٹی سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پاک ایران سرحد پر واقع دیہی قصبہ زاران جانے والی پک گاڑی کامخالف سمت سے آنیوالے گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ میں ایک خاتون اور بچی سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثہ میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون ہسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی پولیس کے مطابق حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو گوادر جی ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق گوادر ایک کاتعلق کراچی جبکہ ایک کا تعلق ایران سے بتایا جاتا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ ایران کے شہری کی میت صبح ایران روانہ کردی جائیگی۔