سبی: سبی میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید بحران پیدا ہو گئی ہے،شدید گرمی میں پانی کی قلت کے باعث شہری بلبلا اٹھے ہیں۔
پی ایچ ای کے ذمہ داروں نے سب ٹھیک کا رٹ لگائے ہوئے ہیں،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،محکمہ پبلک ہیلتھ کا کام میونسپل کمیٹی نے شروع کر دیا،میونسپل کمیٹی سبی نے گرمی کا احساس کرتے ہوئے مفت میں شہریوں کو پانی کی سپلائی شروع کر دی،شہریوں کا میونسپل کمیٹی کے اقدام کی تعریف،چیف آفیسر اور عملہ کو خراج تحسین۔
،تفصیلات کے مطابق سبی کے مختلف علاقوں غریب آباد،گشکوری محلہ،اللہ آباد،گشکوری کلی،سنگین قلعہ،بلوچ قالونی،رند آباد، چمڑا کارخانہ،بنگلزئی اسٹریٹ،ایس پی کالونی،پولیس لائن،فتح ڈیری محلہ سبی کے نواحی گاوں لونی میں پانی کی شدید قلت نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔
سبی میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید بحران پیدا ہو گئی ہے پانی کی شدید قلت کے باعث شہری بلبلا اٹھے ہیں جس کی وجہ سے الصبح مزدور طبقہ روزگار کی تلاش میں جانے کے بجائے پانی کی تلاش میں نکلتے ہیں اور چھوٹے بچے اسکول جانے کی بجائے پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں شہریوں نے بتایا کہ پی ایچ ای کے ذمہ داروں نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے سب ٹھیک کا رٹ لگائے ہوئے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی شدید بحران کے باعث ٹینکرز مافیا نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں اور پانی کے فی ٹینکر کا قیمت منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کا کام میونسپل کمیٹی نے شروع کی ہے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داروں نے گرمی کا احساس کرتے ہوئے شہریوں کو مفت میں پانی کی سپلائی شروع کر دی ہے جس پر شہریوں نے چیف آفیسر اور عملہ کے اس اقدام کو سراہا ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اور انسانی جذبے کو سراہاہے۔
شہریوں نے سیکرٹری پبلک ہیلتھ،کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سبی سے مطالبہ کیا کہ سبی میں پانی کے قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے مذید کہا کہ اگر پی ایچ ای سبی نے شہر میں پانی کی قلت دور نہیں کیا تو تمام سیاسی پارٹیوں،مذہبی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔