|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2019

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ مجھے ایک دن کا وزیراعلیٰ بنایا جائے حکمرانی کیسے ہوتی ہے کر کے دیکھاؤں گا۔

گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ثناء بلوچ نے کہا کہ بہتر طرز حکمرانی کیلئے پانچ سال نہیں ایک دن کافی ہے مجھے ایک دن کا وزیراعلیٰ بنایا دیا جائے دیکھتا ہوں کے محکمہ کیسے ہماری بات نہیں سنتے۔

جس پر حکومتی رکن نے ثناء بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ نے فلم دیکھی ہے جس پر ثناء بلوچ نے کہا کہ میں فلم نہیں دیکھتا حقائق پر بات کرتا ہوں جس کی وجہ سے ہم پر دروازے بند کردیئے جاتے ہیں۔ اس دوران حکومتی اراکین کی جانب سے جملے کسنے پر ثناء بلوچ نے کہا کہ لگتا ہے ایک دن کیلئے نہیں آپ لوگ مجھے زیادہ عرصہ کے لیے وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔