|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2019

گوادر: یو این ڈی پی کی یوتھ اسکیل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی میں 100 نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں ٹریننگ مکمل تقریب کا انعقاد لیپ ٹاپ اور ٹیکینکل کٹ کی تقسیم تقریب میں یو این ڈی ی کے بلوچستان کے ہیڈ ذوالفقار درانی نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر ہدایت اللہ خان پرنسپل کرنل طارق محمود بریگیڈئر 440 راحیل ارشاد اور دیگر کی۔

شرکت تفصیلات کے مطابق گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی میں یو این ڈی پی کے یوتھ اسکیل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ٹریننگ کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں فارغ الحتصیل طلباء وطالبات کے علاوہ سول و فوجی افسران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو این ڈی پی کے نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر ہدایت اللہ پرنسپل کرنل طارق محمود نے کہا کہ۔

یو این ڈی پی کے تعاون سے یوتھ اسکیل ڈیوپلمنٹ پروگرام میں طلباء و طالبات نے اپنی تربیت کی تکمیل جانفشانی اور محنت سے کر کے آگے بڑھنے اور معاشرے میں ایک مقام پید اکرنے کیلئے اپنی سمت کا یقین کر لیا ہے نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر ہدایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جی آئی ٹی ایک شاندار ادارہ ہے اقوام متحدہ کے یوتھ اسکیل ڈیوپلمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فنی تربیت کی جاتی ہے۔

تاکہ وہ مزید ہنر مند بن کر اپنا روزگار خود کر سکیں اور مختلف شعبوں میں خدمات انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ اور سی پیک پروجیکٹ میں ہنر مند لوگوں کیلئے رزگار کے ہزاروں مواقع موجود ہیں طلباء وطالبات نے جو ٹریننگ حاصل کی ہے۔

وہ خود بھی استفادہ حاصل کریں اورمعاشرے کو بھی اس کے ثمرات منتقل کریں تقریب میں یو این ڈی پی کے بلوچستان کے ہیڈ ذوالفقار درانی نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر ہدایت اللہ خان 440 بریگیڈ کے بریگیڈئر ارشاد راحیل گوادر ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ نے فارغ التحصیل طلباء وطالبات میں لپ ٹاپ اور ٹیکنیکل کٹ تقسیم کئے جبکہ طالب علم فہیم اور امبر محمد رفیق نے بھی تقریب سے خطاب کیا