|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2014

شمالی وزیرستان: میرانشاہ کے علاقے ظفر ٹاؤن میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے ظفر ٹاؤن میں بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دھماکے سے قریب کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیٹیکل حکام اور خاصہ دار فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،جنہوں نے لاشوں اور زخمی کو قریب اسپتال منتقل کردیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بارودہ مواد کو سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی۔