تربت : تربت یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی کا قیام مکران ڈویڑن کے تمام اضلاع کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ کے بطور وزیراعلی بلوچستان قائم کی گئی یونیورسٹی آف تربت مکران ڈویڑن میں تعلیمی انقلاب برپا کریگی۔یونیورسٹی آف تربت کا مکران ڈویڑن اعلیٰ تعلیمی ادارے کے طور قیام خوش آئند ہے، طلباء جدید دور کے مختلف سائنسی اور تکنیکی مضامین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ان کی دہلیز پر میسر آیا ہے، طلباء و طالبات 4 ڈیپارٹمنٹس کیلئے وجود میں آنے والی یونیورسٹی میں 11 شعبوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
یونیورسٹی 16 سو طلباء و طا لبات کیلئے قائم کی گئی اس وقت 3 ہزار طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں یونیورسٹی کے قیام کا سہرا سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کے سر ہے، طلباء یونیورسٹی میں پورے مکران ڈویڑن کے تمام اضلاع طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں یونیورسٹی بلوچستان کے بہتر مستقبل کی وجہ ثابت ہوگی، طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔