|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2019

کوئٹہ: کوئٹہ میں رمضان المبارک پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی نرخوں پر فروخت ہونے والی اشیا تاحال ناپید ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان شروع ہونے سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔

ریلیف پیکج کے تحت آٹا، دالیں، بیسن، چاول، کھجوریں، مشروبات،خشک دودھ، مصالحہ جات، کوکنگ آئل اور گھی کو ان اسٹوروں پر خصوصی رعایتی نرخوں پر فروخت ہونا تھارعایتی نرخ تو دور کی بات کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر زیادہ تر اشیا دستیاب ہی نہیں ہیں، مہنگائی کی وجہ سے ان اسٹورز کا رخ کرنے والے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹورز پر اشیا کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ اشیا سپلائی کرنے والے وینڈرز کو واجبات کی عدم ادائیگی بتائی جاتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ بھی ادا نہیں ہو سکی۔