کوئٹہ: بلوچستان کے وکلا ء تنظیموں بلوچستان بار کونسل،ہائیکورٹ بارایسو سی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی شن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بلوچستان اور وفاق کے ٹربیونلز میں وکلا ء نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی قسم کی تعیناتی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
بیان میں کہا کہ مختلف ٹربیونلز میں اپنے من پسند لوگوں کو تعنات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ نہ قابل برداشت عمل ہے بیان میں کہا کہ پہلے سے تعینات ممبران کو دوبارہ تعینات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچستان میں اپنے رشتے داروں اور من پسند لوگوں کی تعیناتی سے ادارے تباہی کی جانب جارہے ہیں میرٹ کی پامالی اقربا پروری کرپشن کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
بیان میں کہا کہ عوام اور وکلا کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ رہا ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں بھی ججز نے اپنے رشتہ داروں کو میرٹ کے برعکس بھرتیاں کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں وکلاء برادری نے ملک کے اندر آئین کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں نہ کے جحز کی رشتے داروں اور من پسند لوگوں کو غیر آئینی غیر قانونی طریقے سے میرٹ کے برعکس بھرتی کرے جس کی ہر فورم میں مذاحمت کی جائے گی۔