|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2019

دالبندین: دالبندین میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے پھل اور سبزیاں عوام کی دسترس سے باہر غریب عوام پریشان سرکاری نرخنامہ محض نمائشی رہا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جہاں پر اہل اسلام ثواب کمانے میں مصروف تو دالبندین میں شہر میں بعض منافع خور پیسے کمانے میں مصروف اس مہینے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

دالبندین بازار میں بعض مقامات پر گوشت 800 روپے بڑا گوشت 470 روپے مرغی 430 روپے سبزیوں میں بھینڈی 120 ٹینڈا140 توری120 مٹر140 روپے جبکہ پھلوں میں آم 200 مالٹا140 سیب140 روپے چکو120 روپے چاول بناسمتی 220 روپے دال ماش240 روپے فی کلو کے حساس سے فروخت ہو رہا ہے گھی چینی اور چائے کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے۔

غریب اور متوسط طبقے کے لوگ دن بھر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پوچھ پوچھ کر مایوسی گھروں کو لوٹ جاتے ہیں دالبندین شہر میں حالیہ مہنگائی نے گزشتہ20 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ہر چیز کی قیمت دگنی ہو چکی ہے۔

سرکاری نرخنامہ تو دکانوں پر آویزاں ہے مگر عملدرآمد ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتاستم ظرفی یہ ہے کہ عوام کی جانب سے مہنگائی کا راگ الاپ دیا جاتا ہے مگر پرائس کنٹرول کمیٹی کے سامنے شکایات کرنے والا کوئی نہیں انتظامیہ نے گرانفروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا ہے جہاں پر شکایت کرنے کے لئے کوئی نہیں جاتا عوامی و سماجی حلقوں نے ماہ مقدس میں گرانفروشی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے