|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2019

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مر کزی رہنما ربلوچستان اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے محکمہ آب پاشی توانائی جنگلی حیات میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ایسی کوشش جمہوریت کے روح کا منافی ہے بلوچستان میں ایک ایسی گروہ کو حکومت دی گئی جن کے رویہ میں خدمت خلق کا کوئی شائبہ نہیں ہے۔

انہوں نے ہمیشہ عوام کے رایہ کو خریدنے و دبانے کی کوشش کی ہے ان لوگوں کی طرف سے حقیقی عوامی نمائندوں کے خلاف بد ظنی پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ یہ لوگ اپنے حلقہ کے لوگوں کے سامنے سرخ رو نہ ہوں لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ حکومت کے اس غیر جمہوری رویہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان کے اس غیر منصفانہ عمل کو عوام کی عدالت میں لیجائینگے ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی ایک جمہوری و عوامی قوم پرست جماعت ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ہماری سیاست کا محمور عوام کی خدمت ہے لیکن بد قسمتی سے ہر دور میں حقیقی جماعتوں کو عوام سے دور رکھنے کی کوشش ہؤی ہے ایسے لوگوں کو اقتدار سونپا گیا ہے جو عوام کی ووٹ سے نہیں بلکہ کاسہ لیسی سے اقتدار میں آتے ہوں ایسے لوگوں کی رویہ میں عوام کے بنیادی مسائل کا حل کوئی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ یہ لوگ ہمیشہ عوام کا استیصال کرتے ہیں۔

اس طرح کا ایک گروہ سابقہ انتخابات میں معرض وجود میں آئی اور اس گروہ کو 6 ماہ کے قلیل مدت میں بنایا گیا پھر اس کو اقتدار سونپ دیا گیا اب اس گروہ کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ انتہائی نا مناسب رویہ اپنا یا جارہا ہے تاکہ حقیقی عوامی نمائندے بھی اپنے حلقہ میں بے اعتبار ہوں لیکن ہم کھنا چاہتے کہ ہم حکومت اس کے رویہ کو ہر جگہ بے نقاب کریں اور ان کے اس متعصبانہ رویہ کے خلاف عوام کی عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آشکار ہو۔