|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2019

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے منگل 14 مئی 2019 کو اپنے ایک حکم کے ذریعے آل پاکستان نیوز پیپر ز سوسائٹی(اے پی این ایس)کو حکم دیا ہے کہ 30 مارچ 2019 منعقدہ اے پی این ایس کے سالانہ اجلاس عام میں منظور کی گئی۔

قرار داد کی بنیاد پر اے پی این ایس کے ممبران کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے اعتزاز کیاجائے یہ حکم امتناعی سندھ ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس ارشد حسین خان کی عدالت نے اے پی این ایس کے آئین کی ممبر شپ کی شقوں میں تبدیلی کیلئے عارف نظامی(پاکستان ٹوڈے)ضیاء شاہد(خبریں) اعجاز الحق(ایکسپریس)ڈاکٹر جبار خٹک(عوامی آواز) رفیق افغان(امت)انور ساجدی(انتخاب) رحمت علی رازی(طاقت)طاہر فاروق(اتحاد) ممتاز احمد صادق(آزادی سوات) اور محمد صادق بلوچ(بلوچستان ایکسپریس)کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران جاری کیا۔

دائر شدہ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک اخباری گروپ نے اے پی این ایس کے چند ممبران کی ملی بھگت سے گزشتہ کئی سالوں سے اے پی این ایس پر تسلط قائم کر رکھا ہے اور اے پی این ایس کے اراکین کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے درخواست کی پیروی طہماسپ رضوی ایڈووکیٹ نے کی۔