|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2019

کوئٹہ : گوادر میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پر حملہ کرنے والے چوتھیحملہ آور کی لاش تین دن بعد ہوٹل سے کچھ فاصلے پرمل گئی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی لاش ہوٹل سے تقریبا دو کلومیٹر کے فاصلے پر جھاڑیوں کے قریب سے ملی ہے، لاش تین دن پرانی ہے اور اس کے سر سمیت جسم کے اوپری حصے کو جانور نوچ کے کھا چکے ہیں، حملہ آور کی لاش کے قریب سے ایک کلاشنکوف، 10 میگزین، 22 دستی بم، بارودی مواد،کلاشنکوف کی 368گولیاں، 2 انٹرکام سیٹ، ایک ڈیٹونیٹر،ایک ریمورٹ کنٹرول اور دو موبائل برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی موت کی وجہ معلوم کی جارہی ہے، بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے حملہ آور نے خود کو گولی مار کے ہلاک کیا ہے، واضح رہے بلوچستان کے ساحلی شہر گودار کے نجی فائیوسٹار ہوٹل پرل کانٹی نینٹل کو گیارہ مئی کی شام کو کالعدم تنظیم کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار اور ہوٹل کے چار ملازمین شہید ہوئے تھے، فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین حملہ آور مارے گئے تھے۔