|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2019

اوستہ محمد :  نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے سابق صدر علی حسن بلوچ نے کہا کہ رمضان المبارک کی مقدس مہینے میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی بے بسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منافع خور شہریوں کے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعووں میں کوئی حیقیت نہیں یوٹیلٹی اسٹورز میں سامان کا نام ونشان تک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے علاوہ اب سبزیاں دالیں بھی عوام کے دسترس سے باہر ہیں جبکہ پھلوں کا خریدنا غریب عوام کے لئے ممنوعہ بن چکا ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ دار بازار کے روایتی دورہ کرکے واپس چلے جاتے ہیں مگر مہنگائی کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا آئے روز اشیا خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ اوستہ محمد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر کے غریب عوام کو اس بابر کت مقدس مہینے میں ریلیف دیئے جائے تاکہ جعفرآباد اور اوستہ محمد کے عوام رمضان المبارک مہینے میں ریلیف سے آراستہ ہو۔