مستونگ : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول محمد شہی مستونگ میں حشرات کے کاٹنے سے 175 طالبات الرجی کے شکار ہوگئے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت کی بروقت طبی امدادی اقدامات سے الرجی پر قابو پا لیا گیا۔
150 طالبات کو بنیادی مرکز صحت محمد شہی میں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 25 کی حالت خراب ہونے سے انہیں ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور شہید غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ ریفر کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی مستونگ ریاض احمد مینگل کا کہنا تھا کہعلاجکے لیے ماہرِ امراض جلد کے خدمات حاصل کیے گئے ہیں بروقت علاج سے الرجی پہ قابو پا لیا گیا ہے۔
الرجی میں مبتلا تمام طالبات کو علاج فراہم کرکے بی ایچ یو اور ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور اسکول میں کیمیکل اسپرے کیا گیا ہے تاکہ مزید ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت مستونگ کی بروقت اقدامات کو سراہا۔